سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے کینسر کو شکست دے دی

Published: 22-03-2023

Cinque Terre

 لاہور: ورلڈ ریکارڈ ہورلڈر سابق ٹینس چیمپئن مارٹینا ناوراتیلووا نے چھاتی کے کینسر سے نجات پالی۔  رواں برس جنوری میں ٹینس اسٹار میں کینسر کی بیماری کے پہلے مرحلے کی تشخیص ہوئی تھی۔مارٹینا ناوراتیلووا نے 18سنگلز سمیت مجموعی طور پر 59 گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کیے، ان میں 9 ومبلڈن گرینڈ سلیم ٹائٹل بھی شامل ہیں۔ مارٹینا ناوراتیلووا سنگلز اور ڈبلز میں 200 سے زائد ہفتوں تک ورلڈ نمبر ون رہنے والی واحد ٹینس پلیئر ہیں۔ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کی جانے والی ناوراتیلووا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ  کینسر تشخیص ہونے کے بعد بہت خوف زدہ تھی اور سوچتی تھی کہ اگر میں ایک سال زندہ رہی تو کون سی گاڑی چلانا چاہوں گی، یہ میری زندگی کا مشکل ترین دور تھا۔18گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی ٹینس کوئین کے مطابق میں تین دن تک یہ سوچ کر خوفزدہ رہی کہ شاید اگلی کرسمس نہ دیکھ سکوں مگر اب ایسا لگتا  ہے جیسے  دوبارہ زندگی مل گئی ہے۔