ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت

Published: 27-03-2023

Cinque Terre

ایران اور شام کی حکومتوں نے شام کی سرزمین پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے جس میں مبینہ طور پر 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔الجریرہ کی رپورٹ کے مطابق حملوں سے متعلق واشنگٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ڈرون حملے جوابی کارروائی کا حصہ تھے۔ ادھر ایران اور شام کی وزارت خارجہ نے امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی جس میں عراق کی سرحد سے متصل دیر الزور کے تزویراتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ امریکا کے “دہشت گرد” حملوں میں شہری تنصیابات کو نشانہ بنایا گیا جو کہ بین الاقوامی قانون اور شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ “امریکا کا دعویٰ ہے کہ وہ شام میں داعش سے لڑنے کے لیے موجود ہے جبکہ دہشت گرد تنظیم کی تخلیق میں خود واشنگٹن کا بڑا کردار تھا، اپنا قبضہ جاری رکھنے اور شام کی قومی دولت بشمول توانائی کے وسائل اور گندم کو لوٹنے کا ایک بہانہ ہے۔شام کی وزارت خارجہ نے امریک کے “وحشیانہ” حملوں پر تنقید کی جس میں کہا گیا کہ حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے اور یہ اس کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل تھے اور اس نے “امریکی قبضے کو ختم کرنے” کا عزم کیا۔