Published: 27-03-2023
ٹینگیرس: مراکش نے دوستانہ بین الاقوامی میچ میں برازیل کو 1-2 سے شکست دیکر پہلی بار پانچ بار کی عالمی چیمپئین کیخلاف جیت درج کروالی۔ٹینگیرس میں کھیلے گئے میچ میں مراکش نے 29 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کی تاہم 67 ویں منٹ میں برازیل کے کپتان کیسمیرو نے گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار کھیل جاری تھا کہ مراکش کے عبدلحمید صابری نے 79 ویں منٹ گول کرکے ٹیم کو سبقت دلادی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔قطر میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ میں مراکش نے پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی تھی تاہم انہیں فرانس سے شکست ہوئی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے تھے۔فیفا ورلڈکپ کے دوران مراکش پہلی مسلم اور افریقی ٹیم تھی جس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔شکست کے بعد برازیل کے کپتان کیسمیرو نے کہا یہ نہیں کہوں گا کہ ہمارے پاس سمجھ کی کمی ہے تاہم اپنے پلان کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوئے، میرے خیال میں ہم نے اچھا کھیل کھیلا اور جیتنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔فیفا ورلڈکپ کے کواٹر فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں برازیل کے باہر ہونے کے بعد 23 رکنی اسکواڈ میں سے صرف 10 کھلاڑیوں نے مراکش کے خلاف میچ میں حصہ لیا تھا۔