میکسیکو میں تارکین وطن حراستی مرکزمیں آتشزدگی؛ 35 ہلاک اور 29 زخمی

Published: 29-03-2023

Cinque Terre

میکسیکو سٹی: شمالی میکسیکو میں امیگریشن کے ایک حراستی مرکز میں لگنے والی خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 39 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حراستی مرکز میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تارکین وطن حراستی مرکز میں لگنے والی آگ میں 39 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔اہلکار نے مزید بتایا کہ 29 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جن میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس حراستی مرکز میں 100 سے زائد تارکین وطن اس آس میں رہ رہے ہیں کہ ان کی امیگریشن کی درخواستیں قبول ہوجائیں گی۔خیال رہے کہ یہ حراستی مرکز امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ ہے اور اکثریت نے گرفتار ہونے کے بعد پناہ کی درخواست دی ہوئی تھی۔