Published: 30-03-2023
چٹگرام: آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ اس سے قبل یہ اعزاز ٹِم ساؤتھی کے پاس تھا۔چٹگرام میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں شکیب الحسن نے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اننگ کے چھٹے اوور کی تیسری گیند پر جارج ڈوکریل کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد شکیب نے فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔تین گیندوں بعد ہیری ٹیکٹر کی وکٹ لے کر شکیب اس فارمیٹ میں ان کے کیریئر کا دوسرا فائیو-فر لینے میں کامیاب ہوئے۔بنگلادیشی آل راؤنڈر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 20.67 کی اوسط سے 136 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔