فلپائن؛ کشتی میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 31 مسافر ہلاک

Published: 31-03-2023

Cinque Terre

 منیلا: فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے میں رات گئے سفر کرنے والی ایک کشتی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 31 افراد ہلاک جبکہ 7 لاپتہ ہوگئے۔ کشتی میں 250 مسافر سوار تھے۔آگ لگنے کے بعد متعدد افراد نے کشتی سے چھلانگ لگا دی۔ موقع پر موجود کوسٹ گارڈ کی کشتیوں نے 212 افراد کو ریسکیو کرلیا۔ واقعہ میں 23 افراد زخمی ہوئے۔ کشتی صوبہ سولو سے جولو ٹاؤن کی جانب روانہ ہوئی تھی جہاں باسلن جزیرے کے قریب اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ کشتی میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔