فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے

Published: 31-03-2023

Cinque Terre

پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ ہوگیا۔ای ایس پی این cricinfo کے مطابق برطانوی کلب ناٹنگھم شائر نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی 2023 وائٹلٹی بلاسٹ مہم کے لیے سائن کرلیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کلب کے دو غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ناٹنگھم شائر کے ہیڈ کوچ پیٹر مورز کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں ہمیں ایک عالمی معیار کا کھلاڑی ملا ہے جس نے بڑے اسٹیجز پر خود کو ثابت کیا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لگا تار دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔