آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف

Published: 01-04-2023

Cinque Terre

انڈین پرئمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آغاز آج چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ 5 نئے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیں۔آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کا افتتاحی میچ شام 7 بجے شروع ہوگا، ایونٹ میں کُل 10 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ ٹورنامنٹ 2 مہینے تک جاری رہے گا۔آئیے نظر ڈالتے ہیں آئی پی ایل کے لیے متعارف کروائے گئے نئے قوانین پرپہلا قانون: ‘امپیکٹ پلیئر’ کے اصول کے تحت ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ کھیل کے دوران 14 ویں اوور سے پہلے تک کھلاڑی کو شامل کرسکتی ہیں، جو متبادل پلئیر کی جگہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کرسکتا ہے لیکن بطور کپتان ٹیم کی قیادت نہیں کرسکتا۔ کپتان ٹاس کے دوران اپنے امپیکٹ پلیئرز کا نام امپائر کو بتائے گا، جسے وہ میچ میں چُن سکتا ہے۔دوسرا قانون: اس سے پہلے ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کو ٹیم کا اعلان کرنا ہوتا تھا کیونکہ شیٹس میچ ریفری کو بھجوائی جاتی تھی تاہم اب کوئی ٹیم اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے بعد بھی کرسکتی ہے۔تیسرا قانون: آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں وائیڈز اور نو بالز کے لیے بھی ڈی آر ایس لیا جاسکے گا، کھلاڑیوں کو فیلڈ امپائرز کے ذریعہ وائیڈ بال اور نو بال کالز کا جائزہ لینے کی اجازت ہوگی۔چوتھا قانون: کوئی بھی بال کروائے جانے سے قبل اَن فئیر مومنٹ یا (غیر منصفانہ حرکت) ہوتی ہے تو اسے ڈیٹ بال قرار دیا جائے گا جبکہ مخالف ٹیم کو 5 اضافی رنز بھی ملیں گے۔پانچواں قانون: سلو اوور ریٹ پر جرمانے کی صورت میں 90 منٹ کے دوران ٹیم کو 20 اوورز مکمل کروانے ہونے گے تاخیر کی صورت میں مزید ایک پلئیر باؤنڈری لائن کے بجائے 30 گز کے دائرے میں فیلڈنگ کرے گا۔