شاداب کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان

Published: 02-04-2023

Cinque Terre

افغانستان کے خلاف قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے شاداب خان کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آل راؤنڈر شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے پر غور کررہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے دورہ انکی جگہ نوجوان اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔لیگ اسپنر شاداب خان کو سال 2020 میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جگہ نائب کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاہم افغانستان کے ہاتھوں تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیزیز میں شکست کے بعد انہیں تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔شاداب خان کی کپتانی میں پاکستان نے پہلی بار افغانستان سے کسی بھی فارمیٹ میں شکست کھائی تھی۔قبل ازیں شاداب خان کی انجری کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو بابراعظم کا نائب مقرر کیا تھا۔واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نوجوان کرکٹر اسامہ میر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دینے کی خواہاں ہے۔