Published: 04-04-2023
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی قابض فورسز نے مارچ کے مہینے میں 230 فلسطینیوں کو گرفتار کیا اور 70 فلسطینیوں کے مقبوضہ بیت المقدس سے علاقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق وادی ہلوہ انفارمیشن سینٹر نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 12 سال سے کم ہیں، اس کے علاوہ 58 نوعمر اور 8 خواتین بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی قابض حکام نے مسجد اقصیٰ، یروشلم اور شیخ جراح کے محلے سے 80 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس، شیخ جراح اور مغربی کنارے میں داخلے پر پابندی سمیت 70 لوگوں کی علاقہ بدری کے احکامات بھی جاری کیے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے جن فلسطینیوں کی علاقہ بدری کے احکامات جاری کیے گئے ان میں 13 خواتین اور 12 لڑکے بھی شامل ہیں۔