Published: 04-04-2023
لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی20 میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا، میچز رات 8 بجے شروع ہوا کرینگے۔پہلے مرحلے میں لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں، سیریز کی شرح ٹکٹ 250 سے لیکر 3500 روپے تک ہے، لاہور میں یہ مقابلے 14 ،15 اور 17 اپریل کو ہوں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا سے ہوم سیریز مکمل کرکے 9 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، پاکستانی ٹیم کا اعلان منگل تک متوقع ہے، قومی کھلاڑیوں کا مختصر تربیتی کیمپ 7 اپریل سے لگائے جانے کا امکان ہے، 3 میچز کے بعد سیریز کی میزبانی راولپنڈی اور کراچی کے سپرد ہوگی۔