روس میں اومی کرون ویرینٹ کے باعث کورونا کی نئی لہر کا امکان

Published: 31-12-2021

Cinque Terre

روس میں اومی کرون ویرینٹ کے باعث کورونا کی نئی لہر اگلے سال کے شروع میں آنے کا امکان ہے۔کریملن کے ذرائع کے مطابق ملک میں کورونا کی نئی لہر جنوری، فروری میں آنے کا امکان ہے، اس دوران یومیہ 50 ہزار سے زائد کیسز متوقع ہیں۔حکومتی اجلاس میں نئی لہر کے خدشے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔روسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ روس میں نئے سال کی چھٹیوں کے بعد اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کا خطرہ یقینی طور پر بڑھ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے بعد وبائی امراض کی صورتحال مزید خراب ہونے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ روس میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے 103 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔