Published: 16-04-2023
لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 38 رنز سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 64 رنز ناقابلِ شکست بنا کر نمایاں رہے۔ چیڈ باؤس 26، کپتان ٹام لیتھم 19 اور کول میکونچی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور زمان خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کیریئر کی تیسری سینچری اسکور کی۔ انہوں نے ناٹ آؤٹ 101 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔محمد رضوان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 2 جبکہ روی رچندر اور جیمز نیشم نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔