Published: 18-04-2023
ممبئی: کھُلے میدان اور تپتی دھوپ میں منعقد کی گئی ایک سرکاری تقریب میں 11 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک جبکہ 50 افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال منقتل کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ممبئی میں حکومت نے ایوارڈز کی تقسیم کیلئے تقریب منعقد کی جس میں تقریباً 10 لاکھ افراد شریک ہوئے۔ تاہم شدید دھوپ میں گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد اور میدان میں موثر انتظامات نہ ہونے پر 11 افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوگئے۔علاوہ ازیں 50 افراد کو ایمرجنسی کی صورت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہیٹ اسٹروک سے 600 کی حالت خراب ہوگئی۔ درجہ حرارت 38 اور نمی بھی بلند سطح پر ریکارڈ کی گئی۔مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اکناتھ شندے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے 11 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی اور متاثرین کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت سینئر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی اور دھوپ میں اتنی دیر انتظار کرنے پر بھیڑ کی تعریف کی تھی۔