Published: 18-04-2023
مکہ معظمہ: مسجد الحرام میں پہلی بار بچوں کو مصروف رکھنے کے لیے ایک پلے ایریا بنایا گیا جہاں بچوں کے سونے کا انتظام بھی ہے اس طرح والدین یکسوئی کے ساتھ عبادت کریں گے اور بچے تربیت یافتہ عملے کی نگرانی میں رہیں گے۔ مسجد الحرام میں اب والدین اپنے کم عمر بچوں کو چائلڈ کیئر کے تربیت یافتہ عملے کے حوالے کرکے یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں گے اور بچے محفوظ جگہ پر کھیل و تفریح میں مشغول رہیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں 6 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ایک پلے ایریا بنایا گیا ہے جہاں 80 بچوں کی دیکھ بھال کا انتظام ہے۔ اس حصے میں بچوں کے جھولے اور کھلونوں کے علاوہ سونے کی جگہ بھی ہے۔یہ پلے ایریا باقاعدہ ایک ڈپارٹمنٹ کے ماتحت کام کرے گا۔ یہ مرکز 24 گھنٹے کھلا رہے گا جہاں کھیل و تفریح کے ساتھ بچوں کی مؤثر دیکھ بھال کے لیے تربیت یافتہ عملہ ہر وقت موجود ہوگا۔ابتدائی 3 گھنٹوں کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہے تاہم اس کے بعد سے گھنٹے کے حساب سے والدین کو فیس ادا کرنی ہوگی۔