Published: 19-04-2023
ریاض: سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 9 پاکستانیوں جاں بحق ہوگئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی گاڑی کو حادثہ عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض واپس جاتے وقت پیش آیا۔اطلاع ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے اسلام نگر اور ننکانہ صاحب سے تھا اور وہ وزٹ ویزا پر سعودی عرب گئے تھے۔مرنے والوں کی شناخت ذوالفقار علی، شہباز علی، امہ عمارہ (اہلیہ شہباز علی)، عماریا بی بی، حرم فاطمہ، محمد داؤد، تحریم فاطمہ اور حریم فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔مرنے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے تھا، جن میں اہلیہ، بیٹیاں اور بیٹا بھی شامل ہے۔حادثے میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوئے جن کی شناخت محمد طیب، عبد الہادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب کے ناموں سے ہوئی۔ ابتدائی طور پر حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی۔