نیوزی لینڈ سے شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا، بابراعظم

Published: 26-04-2023

Cinque Terre

 راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ شکست کا ملبہ کسی پر بھی نہیں ڈالوں گا کیونکہ یہ ٹیم ورک ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک ٹیم جیتتی ہے یا ہارتی ہے تاہم جہاں ضرورت ہے اچھا کرنے کی مزید بہتری ضرور لائیں گے۔راولپنڈی میں ٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں اندازہ تھا کہ 200 اسکور کریں گے لیکن 193 رنز کا اچھا اسکور کیا لیکن نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اچھا کھیلے۔ میں کبھی مطمئن نہیں ہوتا اور تربیت بھی یہی ہے کہ اچھا کرکے بھی سیکھا جاتا ہے کیونکہ بری پرفارمنس کے بعد تو ہر کوئی سیکھتا ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دو دن کے وقفے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، 15 اوور کے بعد 190 کا ہدف سمجھ رہے تھے لیکن یہ درست ہے کہ آخری تین اوور میں رضوان سے ہٹ نہیں لگی، رضوان مزید دو رنز کر سکتے تھے لیکن نہیں کرسکے بہرحال رضوان نے بہت اچھا کھیلا، کیچز ڈراپ ہوئے جو کہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلسل پریکٹس میں ہیں اور ون ڈے کے لیے اچھی تیاری کریں گے۔اپنے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بہتری کی ہر وقت گنجائش ہوتی ہے اور ہم ہر گھنٹے سیکھ رہے ہوتے ہیں، پاکستان ٹیم کی یہی خاصیت ہے کہ ’’ری بِلڈ‘‘ جلدی ہوتی ہے۔ ہم بھی ایک دوسرے کو خامیاں بتاتے ہیں اور مل کر بہتری لانے کی کوشش ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خود بھی ہر میچ کے بعد صورتحال پر غور کرتا ہوں، کیا بہتر ہو سکتا تھا اگر اچھا کیا تو مزید بہتری کیسے لاسکتا ہوں، میں مطمئن نہیں ہوتا یہی تربیت بھی ہے اور اچھا کرکے بھی سیکھا جاتا ہے کیونکہ برا کرکے تو ہر کوئی سیکھتا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ شاداب نے ماضی میں بہترین کارکردگی دی اس لیے ایک میچ یا سیریز میں پرفارمنس بہتر نہ ہونے سے کچھ نہیں ہوتا۔