برج فیڈریشن چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

Published: 05-05-2023

Cinque Terre

 لاہور: برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئی۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے بھارتی ٹیم کا استقبال کیا۔ مہمان بھارتی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل میں پہنچایا گیا۔برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چمیمئن شپ پانچ مئی سے تیرہ مئی تک نجی ہوٹل میں کھیلی جائے گی۔ صدر برج فیڈریشن مبشرلقمان کے مطابق ہم پاکستان میں بھارت سمیت اپنے ہمسایہ ممالک کی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں۔ بارہ سال بعد پاکستان ان مقابلوں کی میزبانی کررہا ہے۔چیمپئن شپ کے مقابلے کل سے لاہور میں شروع ہوں گے۔