ڈپٹی صفدر حسین ورک کی زیر صدارت،ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

Published: 05-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی صفدر حسین ورک کی زیر صدارت،ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو،ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی، ڈسٹرکٹ اٹارنی میڈم شکیلہ سمیت دیگر ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،رواں سال ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کو 86 شکایات موصول ہوئی جن میں سے 37 پر عملدرآمد کرکے حکومت پنچاب کو واپس بھیج دی گئی ہیں، جبکہ 49 درخواستوں پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا محکمہ ریونیو،پولیس سمیت تمام محکمے باقاعدگی سے اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں ریونیو افسران اوورسیز پاکستانیوں کی درخواستیں 7 روز کے اندر اپنی رپورٹ جمع کروئیں، انہوں نے کہا کہ زیر التوا درخواستوں اور ریونیو کورٹ کیسز کا  جلد از جلد فیصلہ کیا جائے،اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کی باقاعدگی سے سماعت کی جائے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی اوورسیز کمیٹی    اوورسیز کے مسائل کے حل کا ایک مؤثر فورم ہے پولیس اور دیگر انتظامی محکمے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔