گندم اور آٹا کی اسمگلنگ:500 من گندم اور 20 کلوگرام آٹا کے 1100 تھیلے ضبط

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر گندم اور آٹا کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، اسی سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار نے رات گئے کاروائی کرتے ہوئے 500 من گندم اور 20 کلوگرام آٹا کے  1100 تھیلے ضبط کرلیے۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار نے بتایا کہ ٹرک کو شک کی بنیاد پرفتح پور چوک میں روکا گیا دوران تلاشی ٹرک میں 400 گندم کے تھیلے چھیائے گئے تھے، کاروائی کرتے ہوئے تمام گندم ضبط کرکے سرکاری مرکز خریداری گندم ٹانڈہ منتقل کردی گئی ہے۔ اسی ظرح ٹرک نمبر HNR1086 کو لالہ موسی کے قریب روک کر چیک کیاگیا ٹرک میں موجود 20 کلوگرام آٹا کے1100 تھیلے غیر قانونی طور پر کالاسکی گوجرنوالہ سے پشاور اسمگل کئے جارہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار نے بتایاہے کہ ٹرک کو قبضے میں لے کر اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گندم اور آٹا کی غیر قانونی ترسیل و ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کر رکھی ہے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام اسٹاک ضبط کرلیا جائے گا