70 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین‘ اپنا ہی کاروباری پارٹنر ملوث نکلا

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)کراچی:۔سول لائن پولیس کی CCTV فوٹیج اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کاروائی، کراچی Ocean چوک سے 70 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث دونوں ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان نے گزشتہ ہفتے Oceanچوک سے ایک شہری سے ستر لاکھ روپے چھینے اور فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے مذکورہ مقام سے واقعے کی CCTV فوٹیج حاصل کر کے دوران تلاش ملزمان خفیہ اطلاع پا کر ملزم بلال کو کراچی جبکہ ملزم آصف کو سوات سے گرفتار کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ شہری زونیب اپنے کاروباری پارٹنر فضل کو پیسے دینے کب گھر سے نکلا اس بارے میں ملزمان کو فضل نے اطلاع دی تھی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا 1 عدد 9MM پستول برآمد جبکہ ملزم آصف کو سوات سے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ رواں برس فروری میں ملزمان نے تھانہ سول لائن کی حدود سے ہی ایک راہگیر عورت سے اسلحہ کے زور پر سونے کے کنگن چھین کر فرار ہوئے تھے۔