ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کاپولیس شہداء پارک کا دورہ

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پولیس شہداء پارک کا دورہ کیا اور پارک میں فراہم کی جانے واکی تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پارک میں شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں، پارک کی صفائی کو بہترین کیا جائے، پارک کی تزئین و آرائش کی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ شہر بھر کے تمام پارکس میں پینے کا پانی اور واش رومز کی سہولت کو بہتر کیا جائے، شہر بھر کے پارکس کو شہریوں کے بہترین بنایاجائے، شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔