تھانہ وارث خاں کے علاقہ میں 12سالہ لڑکے کامران کے جاں بحق ہونے کا معاملہ‘ نعش پوسٹ مارٹم کے لواحقین کے حوالے

Published: 06-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ وارث خان کے علاقہ میں 12 سالہ لڑکے کامران کے جاں بحق ہونے کا معاملہ مذکورہ لڑکا گزشتہ روز فوت ہوا تھا جس کو ورکشاپ کا مکینک آبائی علاقے ملتان لے گیا تھا، لڑکے کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے معاملہ پولیس کو رپورٹ نہ کیا گیا تھا، ملتان میں ڈیڈ باڈی دیکھ کر لواحقین کو تشدد کا شک گزرنے پر وہ آج ڈیڈ باڈی کو راولپنڈی لائے، معاملہ آج ہی رپورٹ ہوا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ورکشاپ کے مکینک منیر عرف منا کو تحویل میں لے لیا ہے، نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں حتمی وجہ موت معلوم ہو سکے گی، واقعہ کی قانونی کارروائی کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے گا، لڑکے کے لواحقین نے پولیس کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے نجی چینل پر تھانہ وارث خان کے سامنے احتجاج کی چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، راولپنڈی پولیس میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے،