تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ‘ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف کا واقعہ کا فوری نوٹس

Published: 07-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)علاقہ تھانہ کنجاہ جسوکی میں چوری کے شبہ میں شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔ ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کرلی۔ وقوعہ کی بابت تھانہ کنجاہ میں مقدمہ نمبر 190/23 درج رجسٹر۔ پولیس نے وقوعہ میں ملوث 3 کس نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شخص کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔(آر پی او)