ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی چھبیسویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی

Published: 07-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کی چھبیسویں برسی گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس سلسلے میں اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں یاد گارِ شہدائے پولیس پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیاریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف  اور سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم  نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔شہید ایس ایس پی اشرف مارتھ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہدائے پولیس محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ڈاکٹر حیدر اشرف ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ