ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائنز میں شہدا پولیس کی فیملیز اور محکمہ کے غازیوں سے میٹنگ

Published: 07-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی نے زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائنز میں شہدا پولیس کی فیملیز اور محکمہ کے غازیوں سے میٹنگ کی۔شہداء پولیس کی فیملیز اور غازیوں سے ان کے مسائل کے بارے فرداً فرداً دریافت کیا  ڈی پی او نے کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو آپ میرے پرسنل نمبر پر رابطہ کریں۔ بچوں کو اچھے تعلیمی اداروں میں بھیجیں، تعلیم پر اخراجات کا تمام خرچہ محکمہ پولیس ادا کرے گا