Published: 08-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار ظاہر کرکے شہریوں سے رقم ہتھیانے والے گینگ کی مرکزی ملزمہ گرفتار، شہری سے ہتھیائی گئی رقم 04 لاکھ روپے برآمد،ملزمہ نے 02 ماہ قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے شہری سے رقم ہتھیائی تھی،ملزمہ نے خود کو لیڈی سب انسپکٹر ظاہر کر کے چیکنگ کے بہانے شہری کی گاڑی روکی تھی، گینگ کے دیگر ارکان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کی ٹیکسلا پولیس کو شاباش،گرفتار ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان