سرگودھا: آر پی او شارق کمال صدیقی کی ڈی پی او محمد فیصل کامران کے ہمراہ ترقی پانیوالے کو عہدہ کے رینک لگائے

Published: 08-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا: آر پی او شارق کمال صدیقی نے ڈی پی او محمد فیصل کامران کے ہمراہ ترقی پانے والے 20اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر جبکہ 25 ہیڈکنسٹیبلز کو اے ایس آئی عہدہ کے رینک لگائے۔ آر پی اوکا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سرگودھا ریجن میں پولیس افسران و ملازمان کی پروموشن اور ویلفئیر پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترقی پولیس افسران کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ آ ر پی او نے مزید کہا کہ بروقت پروموشن سے محکمانہ امور کی سر انجام دہی میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔پولیس افسران نئے جذبہ اور ولولہ سے کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی آئی جی عامر مشتاق بھی موجود تھے۔