راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ٹریفک پولیس کو نئی گاڑیاں و موٹر سائیکل دینے کی تقریب

Published: 09-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ٹریفک پولیس کو نئی گاڑیاں و موٹر سائیکل دینے کی تقریب،چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چابیاں سینئر ٹریفک وارڈنز کو دیں، نئی دی جانے والی وہیکلز میں 04گاڑیاں ور18موٹرسائیکلزشامل ہیں،گاڑیاں سرکلز جبکہ موٹرسائیکلز بیٹس میں بھجوائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا ہے کہ آپ کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جارہے ہیں جس کا فائدہ فیلڈ میں نظر آنا چاہیے، مزید وسائل فراہم کرنے سے آپ کی کارکردگی میں اضافہ ہونا چاہیے، یہ وسائل آپ کے پاس امانت ہیں جن کا درست اور ذمہ دارانہ استعمال آپ پر فرض ہے، آپ کی اولین ذمہ داری ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے، سپروائزری ٹریفک افسران اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں، آپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے،ٹریفک منیجمنٹ پبلک سروس ہے جو ہماری بنیادی ترجیح ہے، ٹریفک منیجمنٹ اور ڈسپلن پر محنت کی ضرورت ہے۔