سیالکوٹ میں طالبات کو ہراساں کرنیوالا پروفیسر گرفتار، مقدمہ درج، نوکری سے معطل

Published: 09-05-2023

Cinque Terre

(سلیمان علی بٹ سے)سیالکوٹ میں طالبات کو ہراساں کرنے والا پروفیسر گرفتار، مقدمہ درج، نوکری سے معطل‘قومی شاعر ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کی درسگاہ گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کے شعبہ اردو کے سربراہ پروفیسر ناصر اکبر کے خلاف کالج کی طالبات کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات پر نوکری سے معطل کردیا گیاہے جبکہ پولیس نے پروفیسر ناصر اکبر کے خلاف تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیاگیا ہے۔یاد رہے کہ کالج کی متعدد طالبات کی جانب سے پروفیسر ناصر اکبر کے خلاف انہیں جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔