ڈولفن فورس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا گرفتار

Published: 17-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈولفن فورس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا گرفتار۔راولپنڈی: ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،فائرنگ کرکے ڈولفن فورس کے اہلکار کو زخمی کرنے والاڈاکو گرفتار، ملزم مراد عرف زلفی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کرڈولفن فورس پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے ڈولفن اہلکار عامر زخمی ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ڈولفن فورس کے اہلکار کو زخمی کرنے والے ڈاکو مراد عرف زلفی کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کرڈولفن فورس پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے ڈولفن اہلکار عامر زخمی ہوا تھا،ملزم سے شناخت پریڈ کے بعدشہریوں سے چھینے گئے 02موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ملزم مراد عرف زلفی رابری کے 20 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جائے گا، شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔