Published: 17-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈائریکٹر پی ایل آر اے بشریٰ نصیرڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پنجاب بھر کی طرح گوجرانوالہ ڈویژن میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔گجرات ڈویژن کے تمام اضلاع میں ای رجسٹریشن بارے تمام ریوینیو افسران و سٹاف میں منعقد کی جارہی ہیان خیالات کا اظہار انہوں گجرات میں ای رجسٹریشن بارے منعقدی ٹریننگ سیشن کے افتتاح کے موقع پرکیا، ایڈیشنل کمشنرزقیصر نعیم اعظم، واصف بشیر کھوکھر، ڈائریکٹر ایڈمن پی ایل اے آر بشری نصیر اس موقع پر موجود تھیں، ٹریننگ سیشن میں ضلع گجرات،ضلع منڈی بہاوالدین، حافظ آباد کے ایڈیشنل ڈپٹی ریونیوز، اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار ز تحصیل دران سمیت ریونیو عملہ نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کو گھر بیٹھے ای رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے۔ ای رجسٹریشن کے لیے ویب پورٹل بنایا گیا ہے جس سے مڈل مین، جعل سازی کا خاتمہ ہو سکے گا۔ ڈائریکٹر پی ایل آر اے بشریٰ نصیر نے کہا کہ گڈ گورننس کیلئے عوام کی شمولیت اور انفرادی ذمہ داری کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین ای سٹامپ ویب پورٹل سے چالان حاصل کریں گے۔ بینک آف پنجاب میں مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد صارفین گھر بیٹھے وثیقہ لکھ سکیں گے۔ ڈائریکٹر ایڈمن بشریٰ نصیر نے بتایا کہ صارفین خود سے بائع مشتری اور گواہان کا اندراج کر سکیں گے۔وثیقہ لکھنے کے بعد ڈیجٹل طریقے سے سب رجسٹرار کو منتقل ہو سکے گا۔ صارفین مقررہ وقت پر سب رجسٹرار کے سامنے بائیو میٹرک تصدیق اور بیانات قلمبند کروائیں گے۔بیانات کی تصدیق کے بعد منظور شدہ رجسڑری نقل حاصل کی جا سکے گی۔ضلعی انتظامیہ،اسسٹنٹ کمشنرز،سب رجسٹرار،اسٹامپ وینڈرز کے لیے صوبہ بھر میں ٹریننگ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام 10 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلعی افسران، ایڈیشنل کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار، اور اسٹامپ فرشوں نے ای رجسٹریشن کے حوالے سے ٹریننگ میں شرکت کی۔ٹریننگ سیشن میں سوال جواب کا سیشن بھی رکھا گیا۔