Published: 17-05-2023
(سلیمان علی بٹ سے)وزیرآباد۔ علی رضا نامی نوجوان پر اسکی بیوی نے تیزاب پھینک دیا،جسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاعات کے مطابق خاتون نے دکان پر بیٹھے اپنے شوہر پر اچانک تیزاب پھینک دیا وجہ عناد طلاق کا معاملہ بتایا جاتا ہے،پولیس تھانہ سٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی