پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار‘ کرولاکار‘ کیری ڈبہ اور 8موٹرسائیکل برآمد

Published: 18-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،چند روز قبل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والاایک اور ملزم گرفتار،ملزم سے چوری شدہ کرولا کار، کیری ڈبہ اور 08 موٹر سائیکل برآمد،ملزم افتخار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چند روز قبل پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ایک اور ملزم افتخار کو گرفتار کرلیا،ملزم سے چوری شدہ کرولا کار، کیری ڈبہ اور 08 موٹر سائیکل برآمد ہوئے،ملزم افتخار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی،فائرنگ کے دوران ملزم کا ایک ساتھی عدنان زخمی حالت میں گرفتار ہواتھا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، راولپنڈی پولیس متحرک اور منظم گینگز کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔