گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف آپریشن8ملزمان گرفتار

Published: 18-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن۔8گرفتار  تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدائیت پر پولیس کا ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ برداروں اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ککرالی اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکے تین ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان 1۔ عرفان علی ساکن لالہ موسیٰ سے 660گرام چرس۔2۔ سجاد احمد ساکن ہنج سے 560گرام چرس۔3۔ عمیر اصغر ساکن ہنج سے 410گرام چرس برآمد ہوئی۔ جن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرکے منشیات فروش خمیر حمید ساکن جہلم کو گرفتار کرکے 1460گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور ان کی ٹیم نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان 1۔ محمد عدنان ساکن شادیوال سے پسٹل 2۔ زین ریاض ساکن کالرہ کلاں سے پسٹل برآمد ہوا۔ایس ایچ او تھانہ کنجاہ اور ان کی ٹیم نے اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان 1۔ شاہ زیب ساکن لنڈ پور سے پسٹل۔2۔ محمد حمزہ ساکن نیامت پورہ سے پسٹل برآمد ہوا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔