Published: 19-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کی کاروائی!جناح کالونی کے رہائشی فیاض بٹ کو قتل کرکے روپوش ہونے والے2مرکزی ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق جلالپورجٹاں کے علاقہ میں جناح کالونی کے رہائشی فیاض بٹ کو دو ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کرنے والے دو مرکزی ملزمان کو پولیس نے خصوصی آپریشن کرکے کراچی سے گرفتار کرلیا۔ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدرسرکل ملک عدنان احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں اختر حسین اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اورانتہائی محنت سے ملزمان کو ٹریس کرلیا۔ جو قتل کی واردات کے بعد روپوش ہوکر کراچی فرار ہوچکے تھے۔ ملزمان کو پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کرکراچی سے گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ صدق افضال ولد محمد افضال بٹ 2۔ علی رضا ولد محمد شفیق بٹ سکنائے جناح کالونی جلالپورجٹاں شامل ہیں۔جنہوں نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گواہی دینے پر مقتول فیاض بٹ کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور بعد ازاں موقع سے فرار ہوگئے۔دوران انٹیروگیشن پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل 2عدد پسٹل 30برآمد کر لئے ہیں۔ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔