چوری کی وارداتوں میں ملوث عرفان عرف فانی گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار

Published: 19-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)راولپنڈی: واہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث عرفان عرف فانی گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ رقم 01لاکھ 53 ہزار روپے، چوری شدہ 03 موٹر سائیکل،02 موبائل فون اور پنکھے برآمد۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث عرفان عرف فانی گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عرفان عرف فانی، سبحان اور حماد شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01لاکھ 53 ہزار روپے، چوری شدہ 03 موٹر سائیکل،02 موبائل فون اور پنکھے برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ایس ایچ او واہ کینٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔