Published: 22-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے آفس اسٹاف اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ میں ترقی پانے والے افسران سے میٹنگ کی۔ آر پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ ریجن کو اعزاز حاصل ہے کہ پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن لیتے ہوئے 687 ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔ آر پی او نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریجن آفس عمران اعظم رضا اور ان کی ٹیم، ڈسٹرکٹ کے کلریکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیوں کا سلسلہ آپ کی دن رات کی محنت سے ممکن ہو پایا۔