Published: 25-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا:آر پی او شارق کمال صدیقی نے ریجن بھرسے ٹریفک پولیس کی کارکردگی رپورٹ طلب۔ سرگودھا:آر پی او شارق کمال صدیقی نے ریجن بھر کے ٹریفک حکام سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔ شہر میں دن کے وقت ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اندرون شہر ٹریفک کے فلوکو بحال رکھنے کیلئے داخلی و خارجی راستوں پر بھاری گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارنے کے لیے ڈیوٹی لگانے کا حکم جاری کیا گیا انہوں نے سرگودہا شہر میں تاجروں کی مشکلات اور شکایات کے ازالے کیلئے کچہری بازار اور مین بازار میں ڈیوٹی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ اور ٹریفک کا شعور پیدا کرنے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کو آگاہی سیمینار منعقد کروائے جائیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک کے انتظام کو بہتر بناتے ہوئے تمام رش والے مقامات خصوصا ہسپتالوں اور سکولوں اور چوراہوں پر ٹریفک اسٹاف کی اضافی ڈیوٹی لگائی جائے۔شہریوں کو لین اور لائن کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کریں ٹریفک پولیس سے تعاون کریں سگنلز کی پاسداری کریں گزرگاہوں پر پارکنگ سے گریز کریں اور ٹریفک نظام کوبہتر بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں