جونیئرایشیا کپ: پاکستانی ہاکی ٹیم نے مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی

Published: 25-05-2023

Cinque Terre

صلالہ:  عمان کےشہر صلالہ میں جاری جونیئر ایشیا کپ  ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔یونٹ کے پول اے  کے دوسرے میچ میں  قومی جونیئر ٹیم نے تھائی لینڈ کو  یکطرفہ مقابلے میں9 گول سے شکست دی۔پاکستان کی جانب سے عبدالرحمان نے 5 گول داغے جبکہ  عبدالحنان شاہد،  عبدالوہاب ،ارباز احمد اورمرتضی یعقوب نے 1،1 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا، عبدالرحمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔پاکستان نے اپنے پہلے میچ   میں چائینیز تھائی پے کو 1 کے مقابلے میں 15 گول  سے ہرا یا تھا۔پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت  کے خلاف کھیلے گا جبکہ 29 مئی کو پول کے آخری میچ میں اس کا ٹکراؤ جاپان  سے ہوگا۔