فواد خان کا اہلیہ کو تھائی لینڈ میں برتھ ڈے پارٹی کا سرپرائز

Published: 25-05-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان کے مایہ ناز اداکار و گلوکار فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف فواد خان کی سالگرہ منانے کیلئے تھائی لینڈ میں قریبی دوستوں کے ساتھ سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا۔صدف فواد خان کی سالگرہ کی تقریب میں اداکار احمد علی بٹ اور ان کی اہلیہ، فلمساز نینا کاشف اور عمارہ حکمت، سٹرنگز کے سابق بینڈ میٹ فیصل کپاڈیہ اور ان کی اہلیہ سیما کپاڈیہ بھی موجود تھے۔احمد علی بٹ نے تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ، “سالگرہ مبارک ہو، صدف۔ اس خوبصورت ماحول میں آپ اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگا۔”فلمساز نینا کاشف نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے صدف کیلئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمیشہ مسکراتی اور جگمگاتی رہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد کی اہلیہ صدف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح انتہائی شاندار اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔