اے سی خضر حیات بھٹی کاسبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ

Published: 28-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا، منڈی کے مختلف حصوں، صفائی کی صورتحال اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ ریٹ لسٹوں کا بروقت اجراء کیا جائے تمام دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں، اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں، زائد وصولی کرنے والے دکاندار و تاجر حضرات کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، گراں فروشی پر بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائے جاسکتے ہیں بعدازاں انہوں نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی حاضری کا جائزہ لیا اور شہر بھر میں جاری صفائی کا جائزہ لیا انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔