Published: 28-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سیالکوٹ پولیس کا قابل تحسین اقدام تعلیمی میدان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے پولیس ملازمین کے بچوں کے اعزازمیں پولیس لائنز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے مختلف کلاسز میں پوزیشن حاصل کرنے والے 116 بچوں کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔مشکل اور طویل ڈیوٹی کے باوجود پولیس افسران کے بچوں کی ہر شعبہ میں شاندار کارکردگی قابل تحسین ہے بچوں کی بہترین تربیت کرنے پر والدین کو سلام پیش کرتا ہوں. ڈی پی او انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیم اور صحت سے متعلق بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اس سلسلہ کو کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی. ڈی پی او