ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Published: 28-05-2023

Cinque Terre

مکہ مکرمہ: ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر سمیع زین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔بین الاقوامی ریسلر سمیع زین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسجد الحرام سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پرو ریسلر ہونے اور ڈبلیو ڈبلیو ای سے وابستگی کی وجہ سے میں نے ایسے مقامات بھی دیکھے جن کا میں نے کبھی سوچا نہیں تھا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے مجھے ناقابل یقین تجربات سے بھری زندگی فراہم کی جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا اور عمرہ ادا کرنا اس فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ الحمدللہ خیال رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا نائٹ آف دا چیمپئنز ایونٹ سعودی عرب کے شہر جدہ  میں آج رات ہوگا جس میں شرکت کیلئے سمیع زین سمیت کئی بین الاقوامی ریسلر سعودیہ میں موجود ہیں۔