قصور پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات، 5 روز قبل اغوا ہونیوالی 4 سالہ معصوم عائشہ بازیاب

Published: 29-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور پولیس کی پیشہ وارانہ خدمات، 5 روز قبل اغوا ہونیوالی 4 سالہ معصوم عائشہ کو بازیاب کروا لیا گیا، خاتون سمیت دو مبینہ اغوا کار گرفتار الہ آباد کے علاقہ سوڈیوال سے پانچ روز قبل لاپتہ ہونے والی عائشہ کو پولیس نے قصور سے بازیاب کروا لیا  بچی کے اغواء کا مقدمہ نمبری 626/23 تھانہ آلہ آباد میں والد مظفر علی کی مدعیت میں درج تھا چار سالہ عائشہ کو گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا تھاایس ایچ او الہ آباد رانا سہیل کی سربراہی میں بچی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئیپولیس ٹیم نے 5 روز کے انتہائی قلیل وقت میں  نے مبینہ اغواء کاروں عثمان اور ایک خاتون نیلم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دیبچی کو گاؤں لیکر پہنچنے والی پولیس ٹیم پر اہل دیہہ اور بچی کے ورثاء نے پھولوں کے پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا کمسن عائشہ کے والدین اور اہل علاقہ نے قصور پولیس زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے پولیس ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیں  ڈی پی و قصور طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ الہ آباد پولیس کو شاباش دی