گجرات:۔سوتیلے باپ کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Published: 30-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ سول لائنز کی کاروائی!سوتیلے باپ کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز کے علاقہ لالہ زار کالونی میں دو ہفتے قبل گھریلو تنازعہ پر بیٹوں نے سوتیلے باپ کو ڈنڈوں کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ سول لائنز نے نامزد ملزمان کے خلاف  قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائنز عدنان شہزاد اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور انتہائی محنت سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم محمد فرید ولد محمد رشید سکنہ لالہ زار کالونی سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔جبکہ ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔