ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا علیٰ الصبح سبزی و فروٹ‘ جی چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ

Published: 30-05-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات، جیل چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، منڈی کے مختلف حصوں، صفائی کی صورتحال کا جائزہ اور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ منڈی میں نیلامی کا عمل صاف اور شفاف ہونا چاہیے، بوگس بولی دینے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی، دوکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی میں ڈیمانڈ کے مطابق سبزیوں و فروٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے، بعد ازاں انہوں نے چیف آفیسر میونسپل گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، اور سینٹری اسٹاف کی حاضری چیک کی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، روزانہ کی بنیاد پر سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن تک پہچایا جائے، مرکزی شاہراہوں پر کوڑا کے ڈھیر نظر نہیں آنے چاہیے انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ، نکاسی آب، صفائی بارے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، شکایات سیل کو پوری طرح فنکشنل کیا جائے اور شکایات کے ازالے کے بعد شہری سے فیڈ بیک لیا جائے۔