Published: 30-05-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)پٹرولنگ پولیس کو چالان کے ساتھ بلانمبری موٹر سائیکل بند کرنے کا اختیار حاصل، شہریوں کو ناجائز تنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوگی چوہدری محمد شریف آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ اور ڈی آئی جی پٹرولنگ کے احکامات کی روشنی میں ایس پی چوہدری محمد شریف کی ہدایات کے مطابق پٹرولنگ پولیس اب چالان کے ساتھ ساتھ بغیر نمبر اور بغیر کاغذات کے موٹر سائیکل پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے اندر بند کر سکے گی، اس موقع پر ایس پی کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اس لئے بلا امتیاز قصورواران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں، انہوں نے مزید کہا کہ جہاں محکمہ آپ کو اختیارات تفویض کرتا ہے وہاں احتساب کا عمل بھی سخت کر دیا جاتا ہے، قصورواران کے خلاف کارروائی کریں اور شریف شہریوں کو غیر ضروری ہرگز تنگ نہ کریں ورنہ شہری کی بجائے پولیس آفیسر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔