Published: 01-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن فیز 8 میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ۔فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق گولی لگنے کے باعث جابحق، دو ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے، ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر گھر والوں یرغمال بنانے کی کوشش کی، سیشن جج سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں سے فائرنگ سے سردار امجد اسحاق کو گولی لگی اور وہ زخمی ہوئے، سردار امجد اسحاق کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بر نہ ہوسکے، تھانہ روات پولیس کی جانب سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔