Published: 01-06-2023
(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)سرگودھا پولیس تحفظ مرکز، یونیورسٹی آف سرگودھا اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے یونیورسٹی آف سرگودھا کے نون سکول بزنس حال میں سیمینار کا انعقاد‘ ڈی پی او محمد فیصل کامران کی بطور مہمان خصوصی، سیمینار میں شرکت شرکاء میں چیئرپرسن سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ UOS ڈاکٹر بینش اعجاز، NCHD کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر دراز جھاوری اور تحفظ مرکز سرگودھا کے وکٹم سپورٹ آفیسرز کی شرکت سیمنار میں UOS کے طالب علموں کی شرکت، پولیس تحفظ مرکز اور اسکے کلیدی کردار کے متعلق گیسٹ سپیکرز سے آگاہی حاصل کی مہمان خصوصی محمد فیصل کامران نے پولیس تحفظ مرکز کے اغراض و مقاصد اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقعہ پر DPO نے NCHD سرگودھا کے کردار کی تعریف کی اور اس اشتراک کو تمام ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ بڑھانے اور معاشرے کے تمام محروم طبقات کی خدمت کو یقینی بنانے کے لائحہ عمل پر اظہار خیال کیا